Sign in
amtul mateen

amtul mateen Lives in Gujranwala, Punjab, Pakistan

love for all

https://youtu.be/dTnt9QLVK9I

  • Latest
  • Popular
  • Repost
  • Video

White رات کی چادر تنی تھی اور میں تنہا بیٹھا تھا یادوں کے سنسان جنگل میں خاموشی کا پہرہ تھا سایے چمن میں جھانکتے تھے خواب آرزو کرتے اور گزری ساعتوں کی گونج دیواروں کو دہراتے اک دن ہم بھی ہنستے تھے سورج سا دمکتے تھے چاندنی راتوں میں بیٹھے خوابوں میں جھلملاتے تھے پھر وہ موسم آیا تھا دھوپ میں جلنے والا جب ہر لمحہ زخم ہوا ہر دن تھا مرنے والا راستے چھوٹے، ہاتھ بھی چھوڑے خواب بھی بکھر گئے اور امیدوں کے سارے چراغ بادل میں ہی بجھ گئے اب نہ وہ باتیں باقی ہیں نہ وہ لمحے، نہ وہ دن بس ایک قصہ رہ گیا ہے سینے میں دفن کہیں اور جب یادوں کے صحرا میں تنہا ہو گئے تھے خدا گواہ ہے اُس شب ہم کتنا روئے تھے ©amtul mateen

#شاعری #GoodNight  White 

رات کی چادر تنی تھی
اور میں تنہا بیٹھا تھا
یادوں کے سنسان جنگل میں
خاموشی کا پہرہ تھا

سایے چمن میں جھانکتے تھے
خواب آرزو کرتے 
اور گزری ساعتوں کی گونج
دیواروں کو دہراتے

اک دن ہم بھی ہنستے تھے
سورج سا دمکتے تھے
چاندنی راتوں میں بیٹھے
خوابوں میں جھلملاتے تھے

پھر وہ موسم آیا تھا
دھوپ میں جلنے والا
جب ہر لمحہ زخم ہوا
ہر دن تھا مرنے والا

راستے چھوٹے، ہاتھ بھی چھوڑے
خواب بھی بکھر گئے
اور امیدوں کے سارے چراغ
بادل میں ہی بجھ گئے

اب نہ وہ باتیں باقی ہیں
نہ وہ لمحے، نہ وہ دن
بس ایک قصہ رہ گیا ہے
سینے میں دفن کہیں

اور جب یادوں کے صحرا میں
تنہا ہو گئے تھے
خدا گواہ ہے اُس شب
ہم کتنا روئے تھے

©amtul mateen

#GoodNight

16 Love

White یہ جو آنکھوں میں خواب رکھے ہیں ہم نے جلتے گلاب رکھے ہیں دھوپ میں دھیان بھیگ جائے گا بے سَبَب سائے آب رکھے ہیں ہم نے یادوں کے زخم بیچے ہیں اور دل پر گلاب رکھے ہیں رہگزر میں چراغ جلتے رہے ہم نے پلکوں پہ خواب رکھے ہیں وہ جو برسے تو پیاس بڑھ جائے ایسے بادل سراب رکھے ہیں متینؔ شام ڈھل نہ جائے کہیں اب تلک آفتاب رکھے ہیں ©amtul mateen

#Sad_Status #شاعری  White 

یہ جو آنکھوں میں خواب رکھے ہیں
ہم نے جلتے گلاب رکھے ہیں

دھوپ میں دھیان بھیگ جائے گا
بے سَبَب سائے آب رکھے ہیں

ہم نے یادوں کے زخم بیچے ہیں
اور دل پر گلاب رکھے ہیں

رہگزر میں چراغ جلتے رہے
ہم نے پلکوں پہ خواب رکھے ہیں

وہ جو برسے تو پیاس بڑھ جائے
ایسے بادل سراب رکھے ہیں

متینؔ شام ڈھل نہ جائے کہیں
اب تلک آفتاب رکھے ہیں

©amtul mateen

#Sad_Status

15 Love

White دل کی الجھنیں بڑھا دی گئیں خواب کی شمعیں بجھا دی گئیں آنے لگی نظر اک امید کی کرن تھی امیدیں جو جگا دی گئیں دھوپ میں رکھا گیا سایہ دل پھر شکایت بھی سنا دی گئیں زخم پر دیپ جلانے لگے چاندنی راتیں رُلا دی گئیں ہم نے چاہا تھا نبھائیں وفا دشمنی حد سے بڑھا دی گئ متین~ اشک نہ روک اے دل یاد کی شامیں سجا دی گئیں ©amtul mateen

#sad_quotes #شاعری  White دل کی الجھنیں بڑھا دی گئیں
خواب کی شمعیں بجھا دی گئیں 

 آنے لگی نظر  اک امید کی کرن 
تھی امیدیں جو جگا دی گئیں

دھوپ میں رکھا گیا سایہ دل
پھر شکایت بھی سنا دی گئیں

زخم پر دیپ جلانے لگے
چاندنی راتیں رُلا دی گئیں

ہم نے چاہا تھا نبھائیں وفا 
دشمنی حد سے بڑھا دی گئ

متین~ اشک نہ روک اے دل
یاد کی شامیں سجا دی گئیں

©amtul mateen

#sad_quotes

18 Love

White دل کی ویرانی پہ حیرت کا گماں چھوڑ دیا خواب جو ٹوٹ گئے ان کا دھواں چھوڑ دیا شہرِ دل میں کوئی آواز نہ دستک باقی ہم نے آہوں کو بھی زنجیرِ فغاں چھوڑ دیا زخم ایسے تھے کہ بھرنے کا گماں بھی نہ کیا دل کے دریچوں کو سرابوں کی زباں چھوڑ دیا تیرگی چھائی تو جگنو بھی خفا ہو بیٹھے ہم نے پلکوں پہ چراغوں کا سماں چھوڑ دیا زندگی بھر کی مسافت کو نہ سمجھا کوئی اور ہم نے سفرِ عمر کا نشاں چھوڑ دیا ہم نے خود کو بھی ڈھونڈا نہیں تھا کبھی متین! تمازتِ عالم کو یہاں چھوڑ دیا ©amtul mateen

#good_night #شاعری  White دل کی ویرانی پہ حیرت کا گماں چھوڑ دیا
خواب جو ٹوٹ گئے ان کا دھواں چھوڑ دیا
شہرِ دل میں کوئی آواز نہ دستک باقی
ہم نے آہوں کو بھی زنجیرِ فغاں چھوڑ دیا
زخم ایسے تھے کہ بھرنے کا گماں بھی نہ کیا
دل کے دریچوں کو سرابوں کی زباں چھوڑ دیا
تیرگی چھائی تو جگنو بھی خفا ہو بیٹھے
ہم نے پلکوں پہ چراغوں کا سماں چھوڑ دیا
زندگی بھر کی مسافت کو نہ سمجھا کوئی
اور ہم نے سفرِ عمر کا نشاں چھوڑ دیا
ہم نے خود کو بھی ڈھونڈا نہیں تھا کبھی
متین! تمازتِ عالم کو یہاں چھوڑ دیا

©amtul mateen

#good_night

20 Love

heart جانے کیوں کوئی آس رہتی ہے کوئی دعا لبوں پر خاص رہتی ہے نہیں من کو کوئی گھائل غم طبیعت بے وجہ اب اداس رہتی ہے دور ہو تم بہت مجھ سے مگر نجانے کیوں ملنے کی آس رہتی ہے اک عرصے سے دیکھا نہیں اسکو اک طرف ففط وہی پاس رہتی ھے کتنے دشت گزرنے ہیں زمانے میں کتنے ہجر ہیں جن کو پیاس رہتی ہے ©amtul mateen

#شاعری #Heart  heart جانے کیوں کوئی آس رہتی ہے
کوئی دعا لبوں پر خاص رہتی ہے

 نہیں من کو کوئی گھائل غم
طبیعت بے وجہ اب اداس رہتی ہے

دور ہو تم بہت مجھ سے مگر
نجانے کیوں ملنے کی آس رہتی ہے 

اک عرصے سے دیکھا نہیں اسکو
اک طرف ففط وہی پاس رہتی ھے

کتنے دشت گزرنے ہیں زمانے میں
کتنے ہجر ہیں جن  کو پیاس رہتی ہے

©amtul mateen

#Heart

13 Love

کچھ دن سے حال ایسا ھے ہر اک سے کہہ رہی ہوں دعا کرے کوئی ©amtul mateen

#KhulaAasman #شاعری  کچھ دن سے حال ایسا ھے
ہر اک سے کہہ رہی ہوں دعا کرے کوئی

©amtul mateen

#KhulaAasman

18 Love

Trending Topic