White دل کی ویرانی پہ حیرت کا گماں چھوڑ دیا
خواب جو ٹوٹ گئے ان کا دھواں چھوڑ دیا
شہرِ دل میں کوئی آواز نہ دستک باقی
ہم نے آہوں کو بھی زنجیرِ فغاں چھوڑ دیا
زخم ایسے تھے کہ بھرنے کا گماں بھی نہ کیا
دل کے دریچوں کو سرابوں کی زباں چھوڑ دیا
تیرگی چھائی تو جگنو بھی خفا ہو بیٹھے
ہم نے پلکوں پہ چراغوں کا سماں چھوڑ دیا
زندگی بھر کی مسافت کو نہ سمجھا کوئی
اور ہم نے سفرِ عمر کا نشاں چھوڑ دیا
ہم نے خود کو بھی ڈھونڈا نہیں تھا کبھی
متین! تمازتِ عالم کو یہاں چھوڑ دیا
©amtul mateen
#good_night