Sign in

نیند مخمل میں نہ بچھونے میں خواب مٹی کے اک کھ | اردو Shayari

"نیند مخمل میں نہ بچھونے میں خواب مٹی کے اک کھلونے میں تم نہ آؤ تو فرق ہوتا ھے ۔۔ دن نکلنے میں صبح ہونے میں ۔ خوف اندر بھی گھر کے باہر بھی چھپ کے بیٹھی ہوں ایک کونے میں بے سبب خواہشوں کی مالا کو ہاتھ زخمی ہوئے پرونے میں ابر برسا تو کُھل گیا موسم آج کتنا سکوں ھے رونے میں سات رنگوں کا عکس ملتا ھے میرے اک سانولے سلونے میں ۔ یہ بھی سوچا نہیں جدائی نے عمر گزری تھی ایک ہونے میں فوزیہ شیخ ©Sana Abdul Wahid"

 نیند مخمل میں نہ بچھونے میں 
خواب  مٹی  کے اک   کھلونے  میں 

تم نہ  آؤ  تو   فرق  ہوتا  ھے ۔۔
دن نکلنے  میں  صبح  ہونے  میں ۔

خوف اندر  بھی   گھر کے باہر بھی 
چھپ  کے بیٹھی ہوں ایک کونے میں 

بے سبب  خواہشوں  کی مالا  کو 
ہاتھ   زخمی ہوئے   پرونے  میں 

ابر  برسا  تو  کُھل  گیا   موسم 
آج   کتنا   سکوں  ھے رونے میں 

سات  رنگوں  کا عکس  ملتا ھے 
میرے اک   سانولے  سلونے  میں ۔

 یہ بھی سوچا   نہیں   جدائی نے  
عمر  گزری  تھی ایک  ہونے میں 

فوزیہ شیخ

©Sana Abdul Wahid

نیند مخمل میں نہ بچھونے میں خواب مٹی کے اک کھلونے میں تم نہ آؤ تو فرق ہوتا ھے ۔۔ دن نکلنے میں صبح ہونے میں ۔ خوف اندر بھی گھر کے باہر بھی چھپ کے بیٹھی ہوں ایک کونے میں بے سبب خواہشوں کی مالا کو ہاتھ زخمی ہوئے پرونے میں ابر برسا تو کُھل گیا موسم آج کتنا سکوں ھے رونے میں سات رنگوں کا عکس ملتا ھے میرے اک سانولے سلونے میں ۔ یہ بھی سوچا نہیں جدائی نے عمر گزری تھی ایک ہونے میں فوزیہ شیخ ©Sana Abdul Wahid

#Glow

People who shared love close

More like this

Trending Topic