Raees Mann Tilhari

Raees Mann Tilhari

  • Latest
  • Popular
  • Video

جب اسکی یادوں کے شانِ لگتے ہیں ۔ تب جا کر کچھ ہوش ٹھکانے لگتے ہیں۔ اسکی اک تصویر لگا کر کمرے میں۔ درد بھرے ہم شعر سنانے لگتے ہیں ۔ باز کہاں اتے ہیں ہم جیسے عاشق۔ ٹوٹے دل کو پھر جڑوانے لگتے ہیں۔ سن میرے احوال میری رودادِ غم پتھر بھی آنسو چھلکانے لگتے ہیں ۔ نفرت کی دیوار اٹھانے والے لوگ مجھکو تو پاگل دیوانے لگتے ہیں ۔ تنہائی میں ہم گھر کی دیواروں کو اپنے من کا حال بتانے لگتے ہیں۔ رئیس" من "تلہری ©Raees Mann Tilhari

#शायरी #Mann  جب اسکی یادوں کے شانِ لگتے ہیں ۔
تب جا کر کچھ ہوش ٹھکانے لگتے ہیں۔

اسکی اک تصویر لگا کر کمرے میں۔
درد بھرے ہم شعر سنانے لگتے ہیں ۔

باز کہاں اتے ہیں ہم جیسے عاشق۔
ٹوٹے دل کو پھر جڑوانے لگتے ہیں۔

سن میرے احوال میری رودادِ غم 
پتھر بھی آنسو چھلکانے لگتے ہیں ۔

نفرت کی دیوار اٹھانے والے لوگ 
مجھکو تو پاگل دیوانے لگتے ہیں ۔

تنہائی میں ہم گھر کی دیواروں کو 
اپنے  من کا حال بتانے لگتے ہیں۔

رئیس" من "تلہری

©Raees Mann Tilhari

#Mann tilhari

8 Love

#कविता #ग़ज़ल  غزل

 محبتوں کے حسیں دور ہم نے ہارے ہیں۔
کسی کی یاد میں رو رو کے دن گزارے ہیں۔

مجھے تو جو بھی ملا اس نے یہ کہا مجھ سے۔
تمہیں نہیں ہو فقط ہم بھی غم کے مارے ہیں۔

تمہارے بعد کئی حادثے ہوئے لیکن ۔
کسی بھی حال میں ہم حوصلہ نہ ہارے ہیں ۔

ہمارے شہر میں برسات تک نہیں ہوتی۔
تمہارے گاؤں کے کتنے حسیں نظارے ہیں۔

انہیں کسی کی محبت پہ اعتبار نہیں۔
وہ سارے رند فقط جام کے سہارے ہیں۔

تمہاری سمت کے تارے چمک رہے ہیں "من"۔
ہماری سمت کے بے نور سب ستارے ہیں ۔

رئیس "من" تلہری

©Raees Mann Tilhari
Trending Topic