( خاتونِ جنٌت سیٌدہ فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا ) .
حیا کی ملکہ ،علی ع کی زوجہ ، خُدا کا خود ھے حجاب زہرا ع
رسول ص جس کی کرے تلاوت ،
وہ نُور ِ حق کی کتاب زہرا ع
امام بارہ ع پہ جو ھے حُجٌت ،
طہارتوں کا ھے باب زہرا ع
سوال غیرت کی کون حد ھے،
تو اُس کا آیا جواب زہرا ع
وہ بابِ حطہ ھے ،
آئیتوں میں اُسی کا پرتو ھے ،
سلسلہ ھے
کبھی محمٌد ص ،
کبھی علی ؏ھے ،
کبھی خدا کا وہ آئینہ ھے -
ھے رب سے ملنے کا شوق تجھکو
تو اپنی تسبیح پہ جاپ زہرا ؏
یقین رکھنا تُو رب سے جا کے
تجھے ملائے گی آپ زہرا ع
ھے تیری مریم ع کنیز ،
تُو ھے نبوتٌوں ع کا ملاپ زہرا ع
ترے غلاموں میں انبیا ع ہیں ،
تیرا محمٌد ص سا باپ زہرا ع
تیرا تو ثانی کوئی نہیں ھے ،
طہارتوں کی تُو انتہا ھے
جہاں ھے معراج ہر نبی ع کی ،
وہاں سے زہرا ؏ کی ابتداء ھے -
حجابِ وحدت,
نبی ص کی عترت ,
علی ع کی غیرت کا نام زہرا س
نبوتوں کو تُو بانٹتی ھے ,
ہیں تیرے بیٹے امام زہرا س
ملائکہ کو ملا یہ رُتبہ کہا انھوں نے سلام زہرا س
تُو معجزہ ھے ,
تُو ابتداء ھے .,
خدا کا سارا کلام زہرا س
وضو کی تجھکو نہیں ضرورت ,
طہارتوں کی تُو انتہا ھے
نماز کرتی ھے جس کو سجدہ ,
مجھے یقیں ھے وہ فاطمہ ؏ ھے -
🌼اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وآلِ مُحَمَّدٍ وعَجِّلْ فَرَجَهُمْ وسَهِّلْ مَخْرَجَهُمْ والعَنْ أعْدَاءَهُم 🌼
Continue with Social Accounts
Facebook Googleor already have account Login Here