English
بختاور آن لائن موبائل سٹور میاں بہادر موڑ، لیہ ہر قسمی موبائل فون اور اُنکی ایسسریز، ہر قسمی موبائل فون بیلنس ، ڈیٹا اور کال پیکج، بجلی گیس سمیت ہمہ قسمی بل کی ادائیگی، جاز کیش و ایزی پیسہ کی سہولت خوشبخت نتکانی 03038222871 ©فاروق بلوچ
فاروق بلوچ
5 Love
فقیہہ شہر سے احوالِ عاشقاں پوچھیں صلیبِ شاخ پہ لرزاں کوئی گلو ہی نہیں کسی کا چاک گریباں کوئی دریدہ بدن مگر کسی کو ہے اب حاجت رفو ہی نہیں نہ غم گسار نہ ناصح نہ آشنا کوئی کلام کس سے گریں کوئی روبرو ہی نہیں فاروق اُسی سے محبت کا آج دم بھر لیں یہ اور بات ہے وہ حسبِ آرزو ہی نہیں ©فاروق بلوچ
7 Love
تازہ غزل احباب کی نذر کیے دیتا ہوں ملاحظہ فرمائیں: چمن اجاڑ ہے تزئینِ رنگ و بو ہی نہیں نئی بہار کی پھولوں کو جستجو ہی نہیں قدم قدم پہ ملـے مجھ کـو اجنبی چـہـرے جو آشنا ہیں وہ مائل بہ گفتگو ہی نہیں نہ میکدہ ہے سلامت نہ رونقِ محفل بہت سے جام ہیں خالی مگر سبو ہی نہیں ©فاروق بلوچ
10 Love
لیکن کل شام سے کچھ اشعار نے یوں انگڑائی لی کہ بحرِ رومانس کی منجمد لہروں نے بھی اضطرابی زاویوں کی طرف سفرِ نمو کیا تازہ ترین غزل لکھ کر تو مجھے یوں لگ رہا ہے کہ آنگنِ خیال میں جیسے بہار عود آئی ہو یہ غزل خالصتاً میرے "حالِ دل" کی حقیقی عکاسی نہیں تو اظہاریہ ضرور ہے..... مگر خوشی یہ کہ ناامیدی، عدم استحکام اور بےیقینی کی دبیز چادر چاک چاک ہوئی ہے مگر اعتماد یہ کہ دستِ بےیقیں کو جھٹک دینے کی جرات پیدا ہو ہی گئی مگر لطف یہ کہ جبرِ تصنع کو absolutely not کہنے کی توفیق ملی ©فاروق بلوچ
8 Love
میری حیاتِ ناہموار میں بھی ایسے ہی دن گزرے ہیں کہ قلم کے پاس لکھنے کا مواد بیشک موجود تھا مگر قلبی سہارے نے جواب دے دیا قلم بھی تصنع سے الرجک ہے لہذا کئی آیامِ بےرومانس یونہی گزرے کہ کوئی شعر ہو ہی نہ سکا ©فاروق بلوچ
میرے حساب سے شاعر ہر وقت شاعری نہیں کر سکتا جبکہ یہ کہنا بھی میرے تئیں درست ہے کہ شاعر کسی بھی وقت شاعری کر سکتا ہے جس جذباتی واردات، قلبی صورتحال اور فکری معروضات کے زیر اہتمام شاعری ہوتی ہے اُن میں سے کوئی ایک سے بھی یارا نہ ہو تو شاعری میں کہیں کچھ بال آ جاتا ہے یا پھر تصنع دَر آتی ہے ©فاروق بلوچ
6 Love
You are not a Member of Nojoto with email
or already have account Login Here
Will restore all stories present before deactivation. It may take sometime to restore your stories.
Continue with Social Accounts
Download App
Stories | Poetry | Experiences | Opinion
कहानियाँ | कविताएँ | अनुभव | राय
Continue with
Download the Nojoto Appto write & record your stories!
Continue with Social Accounts
Facebook Googleor already have account Login Here