White سپاس نامہ
سوچتی ہوں آپ کے بارے میں جب شیلیش جی!
آپ ہیں بھائی سے بڑھ کر مُجھ کو اب شيلیش جی!
بھائی مُجھ کو کام ہیں تیرے سبھی ہر دلعزیز
بات کرنے میں جھلکتا ہے ترا حسنِ تمیز
فوج میں زیرِ قدم پنجاب تھا ،آسام تھا
جنت نشاں کشمیر میں بھی بس ترا ہی نام تھا
ہم نے کالج کے دنوں میں جو کیا وُہ یاد ہے؟
بھائی بن کر جو نبھایا ،اپنا وعدہ یاد ہے؟
ہم تو لڑتے ہیں یہاں پر بس گھروں کے واسطے
تیس برسوں تک لڑا وُہ ،سرحدوں کے واسطے
آرمی میں تُم رہے ہو کیا تمہاری بات ہے
دیش کو ہے ناز تُم پر کیا تمہاری ذات ہے
آپ کی خدمت میں فرزانہ کا ہے دل سے سلام
ظل رحماں آپ کے سر پہ رہے باقی مدام
©jawed
#sad_quotes