اگر کوئی اِس اکیسویں صدی میں ایسے جدت کے دور میں | اردو Shayari

"اگر کوئی اِس اکیسویں صدی میں ایسے جدت کے دور میں مشینوں کے شور میں بھی تم کو سُننا چاہ رہا ہے تو سُنو خاموش مت رہو اُسے دل کا حال سُناؤ اُس سے گفتگو کرو اُس کے ساتھ دھیمے لہجے میں زندگی کی شام گزاروں شاید تم نہیں جانتے ہو مگر کسی کا درد سُن لینا کسی کی بات کا مان رکھنا دھیمے لہجے میں بات کرنا یہ پرانی روایات ہیں ایسی روایات جن کی کمی کوئی مشینری پوری نہیں کرسکتی. سُنو بس اپنے آنے والی نسلوں پر ایک احسان کرنا جدت کے مشینی دور میں بھی انسانوں سے بات کرتے رہنا کہ انسانیت بھی اب ناپید ہوتی جارہے ہیں۔ ©Romi khan"

 اگر کوئی اِس اکیسویں صدی میں
 ایسے جدت کے دور میں 
مشینوں کے شور میں بھی
تم کو سُننا چاہ رہا ہے 
تو سُنو خاموش مت رہو
اُسے دل کا حال سُناؤ
اُس سے گفتگو کرو
اُس کے ساتھ دھیمے لہجے میں
زندگی کی شام گزاروں
شاید تم نہیں جانتے ہو مگر 
کسی کا درد سُن لینا 
کسی کی بات کا مان رکھنا
دھیمے لہجے میں بات کرنا 
یہ پرانی روایات ہیں
ایسی روایات جن کی کمی
کوئی مشینری پوری نہیں کرسکتی. 
سُنو بس اپنے آنے والی نسلوں پر
ایک احسان کرنا
جدت کے مشینی دور میں بھی 
انسانوں سے بات کرتے رہنا
کہ انسانیت بھی اب
 ناپید ہوتی جارہے ہیں۔

©Romi khan

اگر کوئی اِس اکیسویں صدی میں ایسے جدت کے دور میں مشینوں کے شور میں بھی تم کو سُننا چاہ رہا ہے تو سُنو خاموش مت رہو اُسے دل کا حال سُناؤ اُس سے گفتگو کرو اُس کے ساتھ دھیمے لہجے میں زندگی کی شام گزاروں شاید تم نہیں جانتے ہو مگر کسی کا درد سُن لینا کسی کی بات کا مان رکھنا دھیمے لہجے میں بات کرنا یہ پرانی روایات ہیں ایسی روایات جن کی کمی کوئی مشینری پوری نہیں کرسکتی. سُنو بس اپنے آنے والی نسلوں پر ایک احسان کرنا جدت کے مشینی دور میں بھی انسانوں سے بات کرتے رہنا کہ انسانیت بھی اب ناپید ہوتی جارہے ہیں۔ ©Romi khan

##lonelynight

People who shared love close

More like this

Trending Topic