ہدایت
سلامتی ہو اُن آنکھوں پر جو ہدایت کی طرف نظریں جمائے بیٹھی ہیں، آفرین اُن پیروں پر جو ہر قدم ہدایت کی طرف بڑھتے چلے جاتے ہیں، اور بھت دعائیں اُن لوگوں کے لیے جو اپنا وقت ہدایت کے حصول کے لیے وقف کرتے ہیں.
ہدایت خُدا کی طرف سے عطا کردہ ایسا تحفہ ہے جو جسے مِل جائے تو فر اُسکی ذندگی سے پریشانی، ناکامی، دکھ، تکلیف کا جو اندھیرا ہے وہ مٹ جاتا ہے. فر وہ انسان اپنی ذندگی سے ہر اُس چیز کو دور کرنے کی کوشش کرتا ہے جو اُسکو خُدا کے قرب سے دور کرے، اور ہر وہ چیز اپناتا ہے جو اُسے خُدا کے قریب کرے اور بیشک خُدا کا قرب حاصل ہوجانا سب سے بڑی کامیابی ہے.
اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے یہ ہدایت کس کے لیے ہے؟ کیا ہدایت ہر شخص کو مِل جاتی ہے؟ ہدایت ہر اُس شخص کو ملتی ہے جو اس کو پانے کے لیے سنجیدہ ہے، جو کوئی بھی سچائی کے راستے کا مسافر ہوتا ہے، دنیا کی کٹھن رکاوٹوں کے باوجود وہ اپنا سفر جاری رکھتا ہے تو یقینن اُس شخص کے لیے آسانی ہوگی.
ہدایت کوئی حادثہ نہیں کہ جو ہو گزرے گا اور ہدایات مِل جائے گی۔ دراصل یہ ایک راستہ ہے وہ راستہ جِس پر چلنے سے دنیا و آخرت کے فتنوں سے بچنے میں اللّٰہ کی مدد حاصل ہوگی. یہ وہ راستہ ہے جس کی منزل آپکی قبر ہے. اور اگر آپ اِس راستے پر قائم رہے تو خوشخبری ہے آپ کے لیے، ہمیشہ رہنے والی جنت میں آپ کا ایک مقام ہوگا، اور سب سے بڑھ کر خالق اے کائنات کا دیدارِ نصیب ہوگا۔۔۔۔اللّٰہ تعالیٰ ہم سبکو ہدایت کی دولت سے نوازےآمین🤲🏼
©م ح س ن
#Road