ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے
دشنام تو نہیں ہ
  • Latest
  • Popular
  • Video

ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے دشنام تو نہیں ہے یہ اکرام ہی تو ہے کرتے ہیں جس پہ طعن کوئی جُرم تو نہیں شوقِ فضول و الفتِ ناکام ہی تو ہے دل مدعی کے حرفِ ملامت سے شاد ہے اے جانِ جاں یہ حرف ترا نام ہی تو ہے دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں دستِ فلک میں گردشِ ایام ہی تو ہے آخر تو ایک روز کرے گی نظر وفا وہ یار خوش خصال سرِ بام ہی تو ہے بھیگی ہے رات فیضؔ غزل ابتدا کرو وقتِ سرود درد کا ہنگام ہی تو ہے ©PK

#عمران_خان #loveshayari  ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے
دشنام تو نہیں ہے یہ اکرام ہی تو ہے 
کرتے ہیں جس پہ طعن کوئی جُرم تو نہیں
شوقِ فضول و الفتِ ناکام ہی تو ہے 
دل مدعی کے حرفِ ملامت سے شاد ہے
اے جانِ جاں یہ حرف ترا نام ہی تو ہے 
دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے 
دستِ فلک میں گردشِ تقدیر تو نہیں
دستِ فلک میں گردشِ ایام ہی تو ہے 
آخر تو ایک روز کرے گی نظر وفا
وہ یار خوش خصال سرِ بام ہی تو ہے 
بھیگی ہے رات فیضؔ غزل ابتدا کرو 
وقتِ سرود درد کا ہنگام ہی تو ہے

©PK

”ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے“ برائے #عمران_خان

9 Love

Trending Topic