آنکھیں ہیں میری بند مگر دیکھ رہا ہوں
*اخلاق کا جلتا ہوا گھر دیکھ رہا ہوں*
لاتوں سے مسلماں کو عبادت سے اٹھایا
پھر ہند کا میں کٹتا جگر دیکھ رہا ہوں
کفار کے نرغے میں اسلام ہمارا
ہے ظلم مسلماں پہ جدھر دیکھ رہا ہوں
تم سوچتے ہو ہند سے اسلام مٹانا
ہو جاؤ گے تم زیر و زبر دیکھ رہا ہوں
کفار کے تیروں کے نشاں پشت لیکر
میں سید سالار کا در دیکھ رہا ہوں
مسجد کو بتاتے ہو جو آتنک کا اڑا
ودیالے کا میں بھی تو ہنر دیکھ رہا ہوں
تم ظلم یزیدوں کی طرح ڈھاؤگے کب تک
پھر گزرے گا جو تم پہ قہر دیکھ رہا ہوں
©Raza Official
#raindrops shayri Ki Sham