دل توڑ کے جب وہ چھوڑ گیٔ دُعا دی میں نے
لب پہ تھی شکایتیں بہت پر دُعا دی میں نے
میرے چمن کے پھولوں کی خوشبو چھین گئی
تازہ زخموں پہ نقاب اُوڑھ کر دُعا دی میں نے
میری خوشیوں کا جنازہ اُٹھا کر وہ چل دیے
خاموشیوں کو سینے سےلگا کر دُعادی میں نے
یہ کمزور نگاہیں تیری موت نہ دیکھ پایٔ
سُرخ رنگ کا کفن پہن کے دُعا دی میں نے
عجب خوبیاں نمودار ہویٔ حجابوں کے اندر
ہر گستاخ لہجہ دیکھ کر دُعا دی میں نے
الفاظ کی تلخیاں سہتی رہی شام و صحر
ساؔرہ کا صبر آزما کر دل سے دُعا دی میں نے
_Naik Sarah
#naiksarah#saimansoor#randomthoughts
#MajesticWords