میں مرد ہوں سب سہہ لیتا ہوں
برسات میں رولیتا ہوں
سب بھیگا بھیگا ہوتا ہے
میں بھی بھیگا سا لگتا ہوں
چند قطرے آنسوؤں کے
برسات میں بہہ جاتے ہیں
چند پھر بھی پی لیتا ہوں
میں مرد ہوں سب سہہ لیتا ہوں
ظلم ستم دکھ درد سبھی
ہنستے مسکراتے لے لیتا ہوں
کندھے میرے جھک جاتے ہیں
ذمہ داریاں لاد کر گھومتا ہوں
میں مرد ہوں سب سہہ لیتا ہوں
برسات اگر تھم جائے تو
پل میں میں بھی رک جاتا ہوں
جو میں سمجھا جاتا ہوں
خود کو اسی میں ڈھلتا ہوں
میں مرد ہوں سب سہہ لیتا ہوں
وہاب جسکانی
©Vahab Jiskani
sad poetry
#SAD #Poetry #write