زندگی اتنی خوبصورت ہوتی ہے کہ اسکی تلاش میں، اسکے | اردو شاعری اور غزل

"زندگی اتنی خوبصورت ہوتی ہے کہ اسکی تلاش میں، اسکے پیچھے بھاگتے بھاگتے ہم خوبصورت رہتے ہی نہیں ہیں. سب پانے کی خواہش میں سب گنوا دیتے ہیں، جیسے بار بار ریت سے مٹھی بھرنا اور اسکاایسے سرک جانا کہ خالی پن کا احساس بھی نہ ہو. نئی جستجو اور طلب میں پرانی اور پہلی آرزو کو مار دیتے ہیں. ہم آج تک جان کیوں نہیں پائے؟ سمجھ کیوں نہیں سکے؟ کہ کہیں تو ٹھہر جانا ہے، کہیں تو رک جانا ہے: کوئی تو ایک طلب مار کے دوسری کو پانا ہے، کہیں تو ہار کے جیت جانا ہے. کیوں نہیں سمجھ پائے کہ سب کو سب نہیں ملتا. کچھ زیادہ ضروری کے صدقے میں کم ضروری کو رہنے دیتے ہیں، جانے دیتے ہیں. ہم آج تک سمجھ ہی نہیں پائے کہ کچھ ضروری نہیں ہوتا، کچھ مکمل نہیں ہوتا، خواہش کوئی بھی ہو، پوری یا ادھوری، بس سفر کا ایک حصہ ہے. پھر یہ ملے یا وہ، کوئی فرق نہیں پڑتا. اسی ادھورے پن کی خواہش میں سلگ کر بجھ جانا ہی تو زندگی ہے. اور زندگی تو بس اک سفر ہے، سراب ہے، امتحان ہے. :) ©ندا چوہدری "

زندگی اتنی خوبصورت ہوتی ہے کہ اسکی تلاش میں، اسکے پیچھے بھاگتے بھاگتے ہم خوبصورت رہتے ہی نہیں ہیں. سب پانے کی خواہش میں سب گنوا دیتے ہیں، جیسے بار بار ریت سے مٹھی بھرنا اور اسکاایسے سرک جانا کہ خالی پن کا احساس بھی نہ ہو. نئی جستجو اور طلب میں پرانی اور پہلی آرزو کو مار دیتے ہیں. ہم آج تک جان کیوں نہیں پائے؟ سمجھ کیوں نہیں سکے؟ کہ کہیں تو ٹھہر جانا ہے، کہیں تو رک جانا ہے: کوئی تو ایک طلب مار کے دوسری کو پانا ہے، کہیں تو ہار کے جیت جانا ہے. کیوں نہیں سمجھ پائے کہ سب کو سب نہیں ملتا. کچھ زیادہ ضروری کے صدقے میں کم ضروری کو رہنے دیتے ہیں، جانے دیتے ہیں. ہم آج تک سمجھ ہی نہیں پائے کہ کچھ ضروری نہیں ہوتا، کچھ مکمل نہیں ہوتا، خواہش کوئی بھی ہو، پوری یا ادھوری، بس سفر کا ایک حصہ ہے. پھر یہ ملے یا وہ، کوئی فرق نہیں پڑتا. اسی ادھورے پن کی خواہش میں سلگ کر بجھ جانا ہی تو زندگی ہے. اور زندگی تو بس اک سفر ہے، سراب ہے، امتحان ہے. :) ©ندا چوہدری

#کیایےزندگی
#بس_اک_سراب_ہے_زندگی

People who shared love close

More like this

Trending Topic