مرد کھوتا ہوتا ہے
جو ساری زندگی بوجھ ڈھوتا ہے
بے حساب خواہشوں کا
رنگا رنگ نمائشوں کا
غیر ضروری آسائشوں کا
ساری زندگی بوجھ ڈھوتا ہے
مرد کھوتا ہوتا ہے
جو ساری زندگی بوجھ ڈھوتا ہے
اوقات سے بڑی ذمہ داریوں کا
جیب سے چمٹی لاچاریوں کا
اور تمام ذہنی بیماریوں کا
ساری زندگی بوجھ ڈھوتا ہے
مرد کھوتا ہوتا ہے
جو ساری زندگی بوجھ ڈھوتا ہے
خود ساختہ اپنوں کا
آنکھوں میں سجے سپنوں کا
دل میں دبے زخموں کا
اور بے زبان لفظوں کا
ساری زندگی بوجھ ڈھوتا ہے
مرد کھوتا ہوتا ہے
جو ساری زِندگی بوجھ ڈھوتا ہے۔۔!!!
©Hasnain Bashir
#Chalachal