"تغیّر"
کسے میسر ہے وقت اتنا
کہ زندگی کے اداس گیتوں کو گنگنائے
شاہد ماکلی
تغیر
کسے میسر ہے وقت اتنا
کہ زندگی کے اداس گیتوں کو گنگنائے
کسی کے ماتم پہ اپنی آنکھوں کے دُر گنوائے
اور اپنے سینے کے داغ دھو کر
کسی کی خوشیوں پہ مسکرائے!
کہ کار زارِ حیات اب کے بدل گیا ہے