تری جستجو میں نکلے تو عجب سراب دیکھے
کبھی شب کو دن کہا ہے کبھی دن میں خواب دیکھے
مرے دل میں اس طرح ہے تری آرزو خراماں
کوئی نازنیں ہو جیسے جو کھلی کتاب دیکھے
جسے میری آرزو ہو جو خراب کو بہ کو ہو
مجھے دیکھنے سے پہلے تجھے بے نقاب دیکھے
یوں ٹھہر ٹھہر کے گزری شب انتظار یارو
کہ سحر کے ہوتے ہوتے کئی ہم نے خواب دیکھے
مجھے دیکھنا ہو جس کو مرے حال پر نہ جائے
مرا ذوق و شوق دیکھے مرا انتخاب دیکھے
©ડꪖⅈꪑ ƙꪖડんꪖꪀ
sad shayari alone shayari girl attitude shayari zindagi sad shayari sad shayari
تری جستجو میں نکلے تو عجب سراب دیکھے
کبھی شب کو دن کہا ہے کبھی دن میں خواب دیکھے
مرے دل میں اس طرح ہے تری آرزو خراماں
کوئی نازنیں ہو جیسے جو کھلی کتاب دیکھے
جسے میری آرزو ہو جو خراب کو بہ کو ہو