میں جی رہا ہوں کہ مر رہا ہوں کسی کو اس کی فکر نہیں ہے
وہ اپنے ہوں يا کہ ہوں پرائے کسی کی ہم پے نظر نہیں ہے
مجھے خبر ہے تمہیں خبر ہے سبھی کو لگتا ہے یہ خبر ہے
میں جی رہا ہوں جى کس کی خاطر اُسی بس یہ خبر نہیں ہے
ملےگی فُرصت دعائیں کرنا ذرا سی سانسیں ابھی ہے باقی
میں لٹ گیا ہوں میں مٹ گیا ہوں دعاؤں میں بھی اثر نہیں ہے
اے کاش سن لو تم اُنکی چیخیں جو صحن اقصیٰ میں مر رہے ہیں
اُنہیں یہ لگتا ہے ہم ہیں تنہا جہاں میں کوئی بسر نہیں ہے
مٹے گا ظالم بچے گی اقصیٰ خدا سے کرنا دعائیں ہر دم
محافظ اُس کا خدا ہے بیشک عرب نہیں ہے قطر نہیں ہے
تمنّا تسلیم کی یہی ہے سفر مدینے کا میں بھی کرتا
علاوہ اس کے ہمارے من میں اور کوئی سفر نہیں ہے
تسلیم
©Tasleem wais تسلىم