Unsplash
Muحمد Huزیفہ
-------------------------
تیرے آنے کا تھا منتظر میں پیارے
ہے اللّٰہ کی عنایت یہ میری نظر میں پیارے
میں کیا بیان کروں میری مسرت کی انتہا
مجنوں کھلے بازوں تھا،تیرے منتظر میں پیارے
تُم آگۓ تو کئی گُل کھلے میرے باغ کے
ویران چمن آباد ہوا،اک تیری نظر میں پیارے
میری خوشی جو وابستہ ہے تجھ سے
تیرے بڑے ہونے کا ہوں منتظر میں پیارے
تو کب تھام لے ہاتھ میرا، ساتھ چلنے کو
بہ تمنا، اُس دن کا ہوں منتظر میں پیارے
چاکلیٹ ، مٹھائی اور کھلونے وغیرہ سب
اک دن جو کروں گا تیری نظر میں پیارے
بڑی مسرت کا دن ہوگا وہ، کہ جب تجھے
دیکھوں بستہ لیے سکول کے اندر میں پیارے
بڑا تکلُف ہے یہ، کہ گزارا جائے دن سوا تیرے
شاہین جسم ہے اور تو جان اس عصر میں پیارے
✍️شاہین اعجاز
©Shaheen Ajaz
#Shaheen'sCreation poetry
New born baby wishes