وہ دن دور نہیں جب ہم کریں گے دعا
مولا نہ عطا کر بیٹا، نہ بیٹی کو پیدا کر
کونے کونے میں بیٹھے ہیں جنگل کے شکاری
نہ ہوگی کوئی بلبل نہ کسی پنچھی کی صدا کر
جنگل کے اصولوں میں رہنا ہے اگر تم کو
نہ منصف کی عدالت نہ جزا کی دعا کر
محفوظ یہاں ہوس سے آدم نہ حوا ہے
اس دشت کی نگری میں نہ جینے کی خطا کر
اس دیس میں رہنا ہے تو بے حس ہی رہو
گر جینا ہے یہاں تو ضمیر مٹا کر
ظلمت در ظلمت، المیہ در المیہ مولا
رکھ جاہل مجھ کو یا سہنے کی قوت عطا کر
#JusticeForMoumita
©Hasnain Bashir
#JusticeForMoumita