White همنے بھی مسکرا کے دیکھ لیا
رات کو دن بنا کے دیکھ لیا
اب نہ آئیگا دل کسی پر بھی
تُجھکو اپنا بنا کے دیکھ لیا
کون بدلیگا میری قسمت کو
ہاتھ سب سے ملا کے دیکھ لیا
وہ نہ مانیگا اب کسی سے بھی
اُسکو کتنا منا کے دیکھ لیا
میں تو چپ چاپ بس کھڑا تھا کی
اُسنے پردہ ہٹا کے دیکھ لیا
وہ میرے درد کو سمجھ نہ سکا
کِتنی غزلیں سونا کے دیکھ لیا
قریش امن
© Quraish Aman
#love_shayari